رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

chand

نئی دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری ایک اخباری بیان میں عوام و خواص سے اپیل کی گئی ہے کہ کل مورخہ ۹۲/شعبان المعظم ۱۴۴۱ھ، مطابق ۴۲/اپریل ۰۲۰۲ء بروز جمعہ ماہِ رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ کا چاند (اپنے گھروں کی چھتوں / بالکونیوں سے) دیکھنے کا اہتمام کریں اور براہ کرم مصدقہ رؤیت کی اطلاع بلا تاخیر مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کو فون نمبرات:011-23273407, 26946205 پر دینا نہ بھولیں۔نیز مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کے اعلان رؤیت یا عدم رؤیت کے اعلان کے بعد ہی مقامی طور پر واٹس ایپ ودیگر ذرائع سے اعلان کریں اور امت وجماعت کو انتشار سے بچائیں۔افراد ملت خصوصا احباب جماعت اس جانب حتی الامکان توجہ مبذول کریں اور اس سلسلے میں عجلت سے کام نہ لیں۔ملی تنظیمیں اعلان سے قبل ایک دوسرے سے مشورہ کریں تاکہ امت وملت کسی طرح کے انتشار وخرخشے میں مبتلا نہ ہو۔الحمدللہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اس حوالے سے بھی بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

پچھلے 24گھنٹے میں کوروناسے 41لوگوں کی موت، 1409نئے معاملے آئے سامنے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *