آندھراپردیش: کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس لیک،7ہلاک،تقریباً200زیرعلاج

Chemical-gas
فوٹو@اے این آئی ٹویٹر

آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں جمعرات کو دل دہلانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔یہاں ایک فارما کمپنی میں زہریلی گیس لیک ہو گئی، جس کے بعد حالات کافی خراب ہو گئے ہیں۔معلومات کے مطابق،آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس لیک ہونے کی وجہ سے ایک بچے سمیت سات افراد کی جان چلی گئی۔ قریب 200 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور پولیس موقع پر پہنچی ہوئی ہے۔

حکام نے کہا کہ ضلع کے گاؤں آر آر وینکٹپورم میں ایل جی پولیمر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے کیمیکل گیس پلانٹ کے قریب کے باشندوں کی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔اے این آئی نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس، فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور پولیس اہلکار کیمیکل پلانٹ میں موقع پر پہنچ گئے۔

بتاجارہاہے کہ 20 افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اس میں زیادہ تر بزرگ اور بچے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ سرکاری اسپتال میں 150 سے170 لوگ داخل کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کو گوپالپورم کے پرائیویٹ اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *