معروف اداکار عرفان خان کے بعد ایک اور اداکار رشی کپور نے بھی آج دنیا کو الوداع کہہ دیا، وہ کینسرکی عارضے میں مبتلا تھے۔لی ووڈ پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار رشی کپور 67برس کی عمر میں انتقال کرگئے، رشی کپورکوگزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔اس بات کی جانکاری امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے دی ہے۔امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ میں بتایاکہ رشی کپور اس دنیا کوچھوڑکرچلے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھاکہ میں ٹوٹ چکا ہوں۔
Actor Amitabh Bachchan announces on Twitter that veteran actor Rishi Kapoor has passed away. pic.twitter.com/pwc7Pht68k
— ANI (@ANI) April 30, 2020
بتادیں کہ سال 2018 سے 67سالہ رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلاتھے اور طویل عرصے امریکہ میں زیرعلاج رہےاور 2019 میں صحت یابی کے بعد وہ ہندوستان واپس آئے تھے۔بہرکیف ہندی فلم انڈسٹری کیلئے مہینہ کے آخری ہفتے ایک سیاہ کے طرح آیا۔29اپریل کوبالی کے مشہوراداکارعرفان خان نے دنیاکوہمیشہ کیلئے الوداع کہا۔بالی ووڈ اورپوراملک عرفان خان کے صدمے میں ہی تھے کہ بالی ووڈ اورملک کوایک اوربڑا صدمہ پہنچا۔اب 30اپریل کوسینئراداکاررشی کپورکا انتقال ہوگیا۔
رشی کپورنے فلمی کیریئرکاآغازوالدکی ہدایت میں بننےوالی فلم’’میرانام جوکر‘‘سےکیاتھا، انہوں نے طویل فلمی کیریئر میں ڈیڑھ سوفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، رشی کپورنےاداکارہ نیتوسنگھ سے شادی کی تھی، ان کے بیٹے رنبیر کپوربھی معروف اداکار ہیں۔