کولکاتہ(آئی این ایس انڈیا) الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش کی انتخابی مہم پر 24 گھنٹوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔گھوش پر یہ پابندی آج شام 7 بجے سے کل شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔13 اپریل کو الیکشن کمیشن نے دلیپ گھوش کے بیان سے متعلق نوٹس بھیجا تھا۔ بیان میں گھوش نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ سیتالکوچی جیسا واقعہ کئی جگہوں پر دوبارہ پیش آئے گا۔دلیپ گھوش نے کہا تھا ہے کہ شرارتی لڑکوں کو گولی مار دی گئی۔اگر کوئی جرات کرتا ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے توان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔اس کے بعد کمیشن نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے امن وامان پر سنگین اثر پڑے گا۔