امیرشریعت مولانا ولی رحمانی کا انتقال

maulana-wali-rahmani

نئی دہلی:امیر شریعت حضرت مولانا ولی رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ و امیرشریعت بہار اڑیسہ و جھارکھنڈکا انتقال ہوگیاہے۔اناللہ واناالیہ راجعون۔مولاناولی رحمانی کے انتقال کے خبر امارت شرعیہ کے فیس بک پر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق، امیرشریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے آج 3اپریل کو 2بج کر 50 منٹ پرپٹنہ راجا بازار کے پارس ایچ ایم آر آئی اسپتال میں آخری سانس لی۔مولاناکے انتقال کی خبر ملتے ہی پورے ملک میں غم کی لہردوڑ گئی۔مولانا ولی رحمانی کے انتقال کی خبرسوشل میڈیا پرتیزی سےگشت کرنے لگی،جس بناپریہ خبرپورے ملک میں تیزی سے پھیلتے ہی غم کی لہردوڑگئی ۔

بتادیں کہ مولانا موصوف کی طبیعت گذشتہ ایک ہفتے سے ناسازچل رہی تھی،جنہیں چنددن قبل ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔مولاناپٹنہ راجا بازار کے پارس ایچ ایم آر آئی اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔جہاں انہوں نے آج آخری سانس لی ۔
خیال رہے کہ مولانا محمد ولی رحمانی صاحب آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے جنرل سکریٹری اور امارت شرعیہ بہار ،اڑیسہ ،جھارکھنڈ کے امیر شریعت تھے ۔ ہندوستانی مسلمانوں کے قدر آ ور اور عظیم مسلم رہنما تھے ۔ 5جون 1943 میں آپ کی ولادت ہوئی تھی ۔ آپ دسیوں اداروں کے ذمہ دار تھے اور اہم عہدوں پر فائز تھے ۔مولانا ولی رحمانی کی نگرانی وسرپرستی میں امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، رحمانی فاؤنڈیشن، رحمانی ۳۰، جامعہ رحمانی ودیگر سیکڑوں ادارے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.