نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی میں کوروناکے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔دہلی کے جامعہ نگر،ابوالفضل میں واقع الشفااسپتال کے ایک ڈاکٹرسمیت 10صحت اہلکاروں کوکورنٹائن کیاگیاہے۔بتایاجارہاہے کہ ایک کوروناپازیٹیومریض اسپتال میں علاج کیلئے آیاتھا۔اسکے بعد ایک سرجن ڈاکٹرسمیت 10لوگوں کوکورنٹائن میں بھیجاگیاہے۔
الشفااسپتال کی طرف جاری پریس ریلیزکے مطابق، کوروناوائرس کے مریض فیضل مجیب کے رابطے میں ڈاکٹرسمیت دس اسٹاف آئے تھے، جس کے بعد تمام لوگوں کوکونٹائن کردیاگیاہے۔پریس ریلیز کے مطاابق ان تمام لوگوں کورام منوہرلوہیااسپتال میں کووڈ19-کا ٹیسٹ کرانے کیلئے کہاگیاہے۔پریلیزکے مطابق،13اپریل کوکوروناوائرس کے مریض فیضل مجیب اسپتال میں علاج کیلئے آیاتھا۔اس کے بعد ایک سرجن ڈاکٹرسمیت دس لوگوں کو14دن کیلئے کورنٹائن کیاگیاہے۔