نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا):وزارت داخلہ نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں مراعات دینے کے لیے ایک رہنما اصول کے اعلان کے بعد تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو اس میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں لکھا ہے۔ مرکز نے کہا ہے کہ ریڈزونوں کے علاوہ، 8جون سے مالز، ریستوراں اور مذہبی مقامات کھولے جاسکتے ہیں۔مرکزنے واضح طورپرکہا ہے کہ ریاست اور مرکزی خطے کے رہنما خطوط میں مقرر پابندیوں کو کم نہیں کرسکتے ہیں۔ تاہم ریڈزون سے باہرکی صورتحال کے جائزہ کی بنیاد پر، وہ ضرورت کے مطابق سرگرمیاں روک سکتے ہیں۔
مرکزی سکریٹری داخلہ اجے بھلا نے خط میں کہاہے کہ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ نئی گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہوں اور تمام متعلقہ حکام کو ان پر سختی سے عمل درآمدکرنے کی ہدایت کریں۔لاک ڈاؤن کاعمل30 جون تک جاری رہے گا۔ مرکز کے بیان کا عنوان ان لاک1 ہے جوکورونا وائرس کے بحران کے دور میں ملک میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بتدریج اضافے کی نشاندہی کرتاہے۔حکومت نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں اور جم جیسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے، دیگر تمام سرگرمیاں بالترتیب کنٹینر زون کے باہر مختلف مراحل میں شروع کی جائیں گی۔بھللا نے کہاہے کہ رہنما خطوط میں دی گئی ہدایات کے مطابق ریڈ زون سے باہر مختلف مراحل پر سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ یہ سرگرمیاں صرف وزارت صحت کے مقرر کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے تحت کی جائیں گی۔