لاک ڈاؤن:گھریلو اورانٹرنیشنل طیارے 3مئی تک کیلئے منسوخ

airplane

دنیابھرمیں کوروناکاقہرجاری ہے۔اس وقت پوری دنیاخطرناک وائرس کی زد میں ہے۔ہندوستان میں بھی کوروناکے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ملک میں کوروناکے بڑھتے معاملے کودیکھتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے 21دن کے لاک ڈاؤن کی مدت کوتوسیع کرنے کافیصلہ لیاہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کوصبح دس بجے قوم سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن 3مئی تک بڑھاجارہاہے۔اب لاک ڈاؤن 3مئی تک جاری رہے گا۔لاک ڈاؤن کے مدنظر ہندوستانی گھریلواورانٹرنیشنل فلائٹ 3مئی تک منسوخ کرنے کا فیصلہ لیاگیاہے۔اس کی جانکاری ڈائریکٹرجنرل آف سول ایویشن(ڈی جی سی اے)کے ذریعے آفشیل ٹویٹرکے ذریعہ دی گئی ہے۔

وہیں دوسری طرف لاک ڈاؤن کے پیش نظر انڈین ریلوے کے ذریعہ سبھی مسافرٹرین خدمات کومنسوخ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔انڈین ریلوے کے ذریعہ جاری ہدایت میں پریمیم ٹرینیں، میل/ایکسپریس ٹرینیں، پسنجر ٹرینیں، کولکاتہ میٹرو ریل، کونکن ریلوے سمیت سبھی مسافرٹرین خدمات 3مئی 2020تک بند رہیں گی۔

 

کوروناوائرس:ملک میں 3مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا، پی ایم مودی کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published.