علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی نے داخلہ امتحان منسوخ کیا

علی گڑھ(آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ یونیورسیٹی نے داخلہ امتحان منسوخ کردیاہے۔یوپی میں کوورناکی زبردست لہرکے بعدیہ فیصلہ لیاگیاہے کہ جب کہ دوسری ریاستوں میں جم کرانتخابی ریلیاں ہورہی ہیں۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تعلقات عامہ کے افسر عمرسلیم پیرزادہ نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے سیشن 2021-222 کے داخلے کے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ جلد ہی ایک نیا داخلہ پروگرام اے ایم یو کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔اس درمیان بنگلوروکے ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر سی این ایشوتھا نارائن، جو وزیر اعلی تعلیم بھی ہیں، نے واضح کیا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے امتحانات اور تعلیمی سرگرمیوں کو روکا نہیں جائے گا اور ان کاانعقاد وقت کے شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔اس درمیان ناگپورمیں 5131 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.