اجیت پوار نے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدہ سے دیا استعفیٰ

ajit-pawar

نئی دہلی:مہاراشٹرمیں حکومت تشکیل کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ہفتہ کو عہدہ سنبھالنے والے اجیت نے تین دن بعد ہی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو اپنا استعفی سونپ دیا۔۔ فلورٹیسٹ سے قبل ہی بی جے پی کی حکومت گرگئی۔اجیت پوار نے 27 نومبر کو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ این سی پی لیڈر دو دن پہلے ہی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی بنے تھے، اور انہوں نے دیویندر فڑنویس کے ساتھ حلف بھی لی تھی۔دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔بہرکیفمہاراشٹرمیں سیاسی ڈرامہ کے دوران بی جے پی کی حکومت تین دنوں میں ہی گرگئی ہے۔

 

پڑھیں: ارریہ:بیرگاچھی چوک میں تابڑتوڑفائرنگ،متعددافرادزخمی، بدمعاش فرار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *