نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی میں دیوالی پرپٹاخے کم چھوڑے وپھوڑے گئے مگرپھربھی فضائی آلودگی کی سطح میں کافی اضافہ ہوتارہا۔صبح بھی آلودگی کی چادرچھائی تھی۔آلودگی کوقابومیں رکھنے کیلئے جگہ جگہ میں رات بھرپانی کا چھڑکاؤ کیا جاتارہا۔دہلی میں آج فضائی آلودگی میں کافی اضافہ ہوگیاہے۔دیوالی کی رات میں پٹاخے پھوڑنے کے بعدآسمان میں دھواں چھاگیا۔لوگوں کورات میں سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی۔آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی کے لودھی روڈ علاقے میں ایئرکوالٹی انڈیکس 306 پر پہنچ گیا۔جوفضائی آلودگی کی بیحدخراب سطح مانی جاتی ہے۔وہیں نوئیڈامیں یہ سطح 365 پرجاکرپہنچ گئی۔آپ کوبتادیں کہ ہرسال دیوالی کے موقع کے آس پاس دہلی کی ایئرکوالٹی کے خطرناک سطح تک پہنچ جانے کے مدنظر سپریم کورٹ نے پچھلے سال پٹاخے پھوڑے جانے پرپابندی لگائی تھی۔