ایئر انڈیا نے شروع کی ٹکٹوں کی بکنگ

airindia

کوروناوائرس بحران کے بیچ 25مئی سے ہوائی سروس شروع ہونے جارہی ہے۔طیارہ سروس کے لئے سرکاری طیارہ کمپنی ایئر انڈیا نے آج سے ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع کر دی ہے۔کمپنی نے ٹویٹ کرجانکاری دی ہے۔کمپنی نے ٹویٹ کیاکہ ایک اچھی خبر ہے۔ آج دوپہر 12:30 بجے سے گھریلوفلائٹوں کے ٹکٹ کی بکنگ کا شروع ہوجائے گی۔ایئر انڈیا کے ٹکٹ بک کرانے والے گاہکوں کو کمپنی کی ویب سائٹ airindia.in کا سہارا لینا ہوگا یا پھر ٹریول ایجنٹ کے ذریعے سے بھی بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔ ٹویٹ میں بتایا گیا کہ کسٹمر کیئر کے ذریعے ٹکٹ بکنگ کے بارے میں زیادہ معلومات لی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *