نئی دہلی(پریس ریلیز)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن میں سبھی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورسز میں سیشن ٢٠٢١-٢٠٢٢ کے داخلے کے لئے آن لائن درخواست کا آغاز٢٠ جولائی ٢٠٢١ سے ہوچکا ہے۔ آن لائن درخواست فارم ، پبلک نوٹس ، بلیٹن اور پراسپیکٹس آی آی ایم سی کی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں-
درخواست کرنے کی آخری تاریخ ٩ اگست ٢٠٢١ ہے۔کمپیوٹر پر مبنی آن لائن داخلہ ٹیسٹ٢٩ اگست ٢٠٢١ کو ہونا ہے۔ یہ امتحان ملک کے ٢٥ شہروں میں منعقد ہوگا جن کی فہرست آئی آئی ایم سی بلیٹن اور پروسیکٹس میں دیا گیا ہے۔
طلباءایک سے زیادہ کورسز کے لئے بھی درخواست دے سکتے ہیں ، اس کے لئے بھی انہیں صرف ایک ہی درخواست دینی ہے۔ وہ طلباء جو ایک سے زیادہ کورسز میں درخواست دینا چاہتے ہیں ، ان سے امید کی جاتی ہے کہ کورسز ترجیحات کے بناء پر درخواست فارم میں کورس سلیکشن کے آپشنس کو پُر کریں۔ تمام طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ درخواست فارم بھرنے سے پہلےپراسپیکٹس کو سنجیدگی سے پڑھیں۔
داخلہ امتحان سے متعلق تمام نوٹسز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے-
اس سال مجموعی طور پر 2 امتحانات ہوں گے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ویب سائٹس-iimc.nta.ac.in
٢٩اگست ٢٠٢١ کو صبح ١٠ بجے سے ١٢ بجے تک انگریزی صحافت / ہندی صحافت ، ریڈیو ٹی وی صحافت اور اشتہارو تعلقات عامہ کورسز کے لئے مشترکہ داخلے امتحان ہوں گے ۔دوپہر ٢ بجے سے شام 4 بجے تک اردو ، اوڈیا ، مراٹھی اور ملیالم صحافت میں داخلے کے لئے امتحاں ہوگا-١٠، ستمبر کو نتیجوں کا اعلان ہوگا۔