نئی دہلی:اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں الگ مقام بنانے والے مشہوراداکارعرفان خان کا انتقال ہوگیاہے۔ان کی عمر53سال تھی۔عرفان خان نے بدھ کوممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں آخری سانس لی۔گذشتہ دنوں ان کی طبیعت بگڑگئی، جس کے بعدانہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے آئی سی میں داخل کرایاگیاتھا۔عرفان خان کی انتقال کی خبرکے بعدبالی ووڈ میں غم کی لہردوڑگئی ہے۔
Actor Irrfan Khan passes away at Kokilaben Hospital in Mumbai while battling a rare cancer. He was surrounded by his family as he breathed his last: Statement pic.twitter.com/Ca4BcmE9KR
— ANI (@ANI) April 29, 2020
بتادیں کہ سال 2018میں عرفان خان کوپتہ چلاتھاکہ وہ نیوروانڈوکرائن ٹیومرسے متاثرہیں۔اس بیماری کے علاج کیلئے عرفان خان لندن بھی گئے تھے اورقریب سال بھرعلاج کرانے کے بعدوہ ہندوستاان آئے تھے۔قابل ذکرہے کہ حال میں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا راجستھان کے جے پورمیں انتقال ہوگیاتھا۔عرفان خان لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہوپائے تھے۔