اوریامیں بھیانک سڑک حادثہ،24مزدوروں کی موت،35زخمی

auriya
فوٹو@اے این آئی ٹویٹر

لاک ڈاؤن میں مہاجرمزدوروں کے ساتھ سڑک حادثہ تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ہفتہ کی صبح یوپی کے اوریا میں دردناک سڑک حادثہ ہواہے۔ اتر پردیش کے اوریا میں مہاجر مزدور ایک حادثے کا شکار ہو گئے،جانکاری کے مطابق اس حادثے میں 24 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ٹرک میں سوار یہ مزدور ہریانہ اور راجستھان سے اپنے گاؤں کی طرف نقل مکانی کر رہے تھے۔زیادہ تر مزدور مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار کے بتائے جا رہے ہیں۔بہت مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔
اورییا ضلع میں ہفتہ کو ایک ٹرک اور ڈی سی ایم کی ٹکر ہو گئی۔اس حادثے میں 24 مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ 36 دیگر زخمی ہو گئے۔علاقائی (سی او) سریندرناتھ یادو نے بتایا کہ یہ واقعہ اورییا کوتوالی علاقے کے میہولی کاہے۔جھارکھنڈ، بھدوہی، کشی نگر، مغربی بنگال کے رہنے والے 50 مزدور ٹرک کے اوپر بیٹھے تھے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بوریوں کے درمیان میں پھنسنے سے اب تک 24 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔اس حادثے میں 36 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس میں 21 لوگوں کا علاج ضلع اسپتال میں ہو رہاہے۔باقی 15 لوگوں کو سیفئی ریفری کیا گیا ہے۔6 لوگ بالکل ٹھیک ہیں۔انہیں گیسٹ ہاؤس میں روکا گیا ہے۔معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *