
ملک میں ایک طرف کوروناوائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔وہیں دوسری طرف ملک میں سڑک حادثے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے۔کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ ایک بارپھردردناک سڑک حادثہ کا واقعہ سامنے آیاہے۔اتر پردیش کے اٹاوہ میں منگل کی رات پک اپ اور ٹرک کی زوردار ٹکر ہو گئی۔اس دردناک حادثے میں 6 کسانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر زخمی کو علاج کے لیے سیفئی منی پی جی آئی میں داخل کروایا ہے۔
6 farmers killed & 1 injured after the pickup-truck in which they were travelling collided with another truck in Friends Colony area of Etawah, last night. R Singh, SP City says, “Farmers were going to market to sell jackfruit. Injured person admitted at Saifai Medical College”. pic.twitter.com/lu2dkGaEME
— ANI UP (@ANINewsUP) May 20, 2020
ایس پی سٹی آر سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ فرینڈس کالونی کے علاقے کے تحت نیشنل ہائی وے -2 پر ہوا جہاں، پک اپ میں سوار کسان سبزی فروخت کر نے کے لئے بازار جا رہے تھے۔ حادثے میں 6 کسانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ زخمی ایک کسان کو سیفئی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کسانوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس حادثے میں ہلاک کسان کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور شدید زخمی شخص کو 50 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کئے جانے کی ہدایات بھی دی ہیں۔