ملک میں کوروناوائرس کے معاملے تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔لاک ڈاؤن کے باوجودکوروناتیزی سے پھیل رہاہے۔اب ایئر انڈیا کے پائلٹ بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔ایئر انڈیا کے 5 پائلٹ کورونا پازیٹو(مثبت) پائے گئے ہیں۔پرواز سے 72 گھنٹے پہلے ہوئی جانچ میں انہیں کورونا مثبت پایا گیا۔
5 pilots of Air India found #COVID19 positive, during the pre-flight COVID test which is carried out 72 hours before they are rostered for flight duties. All of them are asymptomatic and based in Mumbai. They had undertaken cargo flights to China: Air India Sources pic.twitter.com/Pe3c0ezMWq
— ANI (@ANI) May 10, 2020
یہ تمام پائلٹ ممبئی میں ہیں اور مثبت پائے جانے کے بعد انہیں مناسب طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ایئر انڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ یہ پائلٹ کارگو طیارے لے کر کچھ دن پہلے ہی چین گئے تھے۔