واشنگٹن (آئی این ایس انڈیا):یہ امریکہ ہے، جب صدر ٹرمپ اپنے موضوع سے بھٹک گئے،تو عوام نے سخت نکیر کی، اور اس پر سخت گرفت کیا، اس کا موازنہ ہندوستان سے کرسکتے ہیں۔جب کہ اس ملک کے عظیم لیڈران کی کامیابی ہی موضوع سے بھٹکنا ہے اور عوام کو گمراہ کرنا ہے۔جمعہ کو پریس کانفرنس میں روزگار کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جارج کے لئے یہ ایک بہت بڑا دن ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ اس وقت نیچے (آسمان سے زمین کی طرف)دیکھ رہے ہوں گے اور کہہ رہے ہوں گے کہ ہمارے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کافی اچھا ہے،یہ سب کے لئے بہت اچھا دن ہے۔ مساوات کے لحاظ سے یہ ملک کے لئے بھی بڑا دن ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم سب نے دیکھا کہ پچھلے ہفتے کیا ہوا۔ ہم آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔تاہم یہ ٹرمپ کو کہنا مہنگا پڑگیا،عوام کی طرف سے سخت برہمی کا شکار ہونا پڑا۔امریکی عوام نے اس بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:’صدر نے ایسا کہہ کر فلائیڈ کی توہین کی ہے‘۔عوام حیران و پریشان کہ صدر ٹرمپ روزگار کے موضوع پر بات کرنے رہے تھے،لیکن ٹرمپ نے اچانک فلائیڈ پر سماجی مساوات کا معاملہ اٹھادیا۔وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے بیان پر عوامی غم و غصے کے متعلق وضاحت پیش کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سینئر مواصلاتی مشیر بین ولیم سن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے’عظیم دن‘ والے بیان کو فلائیڈ کی موت کی خبر اور ملکی معیشت سے متعلق خبروں سے غلط طریقہ سے جوڑ کردیکھا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس اس طرح کی معنی خیزی کو جھوٹ قرار دیتا ہے۔