میرا مواخذہ ہوا تو امریکی مارکیٹ کریش کر جائے گی: ڈونلڈ ٹرمپ

trump
file photo

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کا مواخذہ کیا جاتا ہے تو امریکی معیشت کا دیوالہ نکل جائے گا اور مارکیٹ کریش کر جائے گی۔

انھوں نے جمعرات کو نشر ہونے والے پروگرام فاکس اور فرینڈز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:’’ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اگر میرا مواخذہ کیا جاتا ہے تو کیا ہوگا۔میرے خیال میں مارکیٹ کریش کر جائے گی ۔میرے خیال میں ہر کوئی غریب ہوگا کیونکہ اس سوچ کے بغیر آپ ایسے اعداد دیکھیں گے جن کی واپسی کا آپ کو وہم وگماں بھی نہیں ہوگا‘‘۔

صدر ٹرمپ اپنےمواخذے سے متعلق ہونے والی باتوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ان کے ایک سابق وکیل مائیکل کوہن نے ایک حلفیہ بیان میں کہا ہے کہ انھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے خود صدارتی انتخاب کے لیے مہم کے دوران میں مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہدایت کی تھی۔ان کے اس انکشاف کے بعد صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.