آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفر بحال

travel

ملبورن (آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کے تحت دونوں ملکوں کے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ پچھلے سال برس اکتوبر سے نیوزی لینڈ کے شہریوں کو بغیر قرنطینہ آسٹریلیا جانے کی اجازت تھی لیکن آسٹریلوی شہریوں کو یہ سہولت میسر نہیں تھی۔ لیکن اب دونوں ملکوں کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ ضوابط میں نرمی کا اطلاق انیس اپریل سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.