زائرین کے درجہ حرارت کی جانچ، مسجد الحرام کے دروازوں پر 70 تھرمل کیمرے نصب

thermal-camera

ریاض (آئی این ایس انڈیا) الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمے دار صدارت عامہ نے مسجد حرام کے دروازوں کو 70 سے زیادہ تھرمل کیمروں سے لیس کر دیا ہے۔ اس کا مقصد معتمرین اور زائرین کے جسمانی درجہ حرارت کی جانچ ہے۔ مسجد حرام میں وبائی روک تھام کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر حسن السویہری نے واضح کیا کہ تھرمل کیمرے کا میکانزم مختلف رنگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں اور درجہ حرارت کی جانچ کے ذریعے وائرس سے متاثرہ افراد کے حوالے سے مشتبہ علامات کا انکشاف کرتے ہیں۔السویہری کے مطابق تھرمل کیمرے بیت اللہ کے زائرین سے زیادہ سے زیادہ 6 میٹر کی دوری پر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.