سب کودعوت دیتے ہیں، آئیں مل کر افغانستان کی خدمت کریں: ترجمان طالبان

sohail-shaheen
سہیل شاہین فائل فوٹو

کابل(آئی این ایس انڈیا) ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ سب کودعوت دیتے ہیں، آئیں مل کر افغانستان کی خدمت کریں۔ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم افغان اور دیگر لوگوں کیلئیعام معافی کا اعلان کر چکے ہیں، ان کوخوش آمدید کہیں گے جو بد عنوان کابل انتظامیہ کیخلاف ہیں، جنہوں نے دخل اندازوں کی مدد کی، ان کیلئے بھی دروازے کھلے ہیں۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، طالبان افغان دارالحکومت کابل کے قریب پہنچ گئے۔ کابل ائیرپورٹ پر رش، اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں ہیں جبکہ ائیرپرٹ پر بیرون ملک جانے کیلئے ٹکٹیں نایاب ہو گئیں، مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔عالمی برادری افغانستان کی مسلسل بگڑتی صورتحال پر تشویش کا شکار ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے طالبان کے سربراہ ملا عبد الغنی برادر سے اہم ملاقات کی اور ان سے تشدد ختم کر کے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ طالبان اپنے زیر قبضہ علاقوں میں آباد شہریوں پر سخت پابندیاں نافذ کر رہے ہیں اور افغان خواتین کے حقوق محدود کر دیئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.