پوری دنیا میں کوروناوائرس تیزی سے قہربرپارہاہے۔کوروناوائرس نے پوری دنیا کواپنے زدمیں لیاہے۔ایک پورٹ کے مطابق، سعودی عرب کا شاہی خاندان بھی کوروناوائرس کی زدمیں آگیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق،شاہ سلمان اورشہزادہ محمد بن سلمان آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے شاہی خاندان کے قریب 150افراد کوروناوائرس سے متاثرہوئے ہیں۔کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال کے ڈاکٹرز شاہی خاندان کے علاج میں لگ گئے ہیں اورکوروناکے خطرے کے اندیشہ کودیکھتے ہوئے اسپتال میں 500بیڈ کا اضافی بندوبست کیاگیاہے تاکہ مریضوں کی تعدادبڑھنے پروہ سب کا مناسب علاج ہوسکے۔نیویارک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، پچھلے ایک ہفتے کے اندرشاہی خاندان کے 150افرادکوکوروناسے متاثرہونے کا شک ہے۔وہیں پرنس فیصل بن عبدالعزیز آل سعود آئی سی یومیں داخل ہیں۔70سالہ پرنس فیصل ریاض کے گورنرہیں۔کہاجارہاہے کہ شاہی خاندان کے اراکین اکثر یوروپ کا سفرکرتے رہتے ہیں۔اس سفرکے دوران ہی شاہدیہ لوگ وائرس سے متاثرہوئے ہوں۔