کوروناوائرس:رمضان وعید کے پیش نظرسعودی عرب کے مفتی کابڑااعلان

makkah

خطرناک وائرس ’کورونا‘نے پوری دنیاکواپنی گرفت میں لے لیاہے۔کوروناکاقہرپوری دنیامیں جاری ہے۔کوروناکی وجہ سے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے۔کوروناکی روک تھام کےلئے سماجی دوری بنانے کوکہاگیاہے۔جن جن ممالک میں کوروناپائے گئے ہیں ،وہاں پرعبادت گاہیں بندہیں۔اس کے علاوہ ہرطرح کے پرگروام کے انعقادپربھی پابندی ہے۔سعودی عرب میں بھی کوروناوائرس کی زدمیں ہے۔بتادیں کہ گذشتہ ماہ نماز جمعہ اور نماز باجماعت مساجد میں ادا کرنے پر پابندی عاید کی تھی تاکہ مملکت میں کرونا جیسی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔مگراس وقت قابل توجہ بات یہ ہے کہ کچھ دنوں میں رمضان آنے والاہے۔رمضان کے پیش نظرسعودی عرب کے مفتی کا ایک بڑابیان آیاہے۔دراصل،سعودی عرب کے مفتی نے رمضان کے مقدس مہینے میں تراویح کی نماز گھروں میں ہی ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق،سعودی عرب کے مفتی عام الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے جمعہ کے روز اس امر کا اعلان کیا ہے کہ اگر کرونا وائرس کی وبا جاری رہی تو ایسے نماز تراویح اور عید الفطر گھروں ہی میں ادا کی جائے گی۔

madina

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق،کرونا وائرس وبا کے موقع پر رمضان المبارک کی آمد سے متعلق متعدد سوالوں کا جواب دیتے ہوئے الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے مذکورہ اعلان کیا۔ یہ سوالات امور اسلامی اور دعوت وارشاد کی وزارت سے پوچھے گئے تھے۔رپورٹ کےمطابق، الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اس سال رمضان المبارک کی تروایح فرزندان توحید گھروں میں ادا کریں کیونکہ متعلقہ حکام نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تراویح مساجد اہتمام کرانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

masjid-nabvi

بتادیں کہ میں اپریل ماہ کے آخری ہفتے میں مسلمانوں کا مقدس ومتبرک مہینہ رمضان شروع ہونے جا رہا ہے۔ہندوستان میں علماء ومسلم رہنماؤں نے بھی مسلمانوں سے رمضان میں نمازتراویح گھروں میں ہی پڑھنے کی اپیل کی ہے۔جامعہ نظامیہ حیدرآبادکے علماء ومفتیان کرام کے علاوہ دیگرمسالک کے علماءومفتیان کرام نے مشترکہ بیان جاری کرکے کہاہے کہ رمضان میں اپنے گھروں میں ہی عبادات کریں اورنمازتراویح وغیرہ اداکریں۔اس کے علاوہ رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بھی مسلمانوں سے اپنے گھروں میں ہی تراویح پڑھنے کی اپیل کی ہے۔

پڑھیں: رمضان سے پہلے اسد الدین اویسی نے کی مسلمانوں سے خاص اپیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *