مملکت سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت میں ہفتے کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔بیرونی میڈیارپورٹس کے مطابق، سعودی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں شوال کاچاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی۔