ریاض (آئی این ایس انڈیا):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کے بعد ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ مملکت کی طرف سے کرونا کی وبا سے بچاؤ کی خاطرویکسسین کی تیاری کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر مختص کرے گا جک کہ عالمی سطح پر اس وبا پرقابو پانے اور اس کی روک تھام کے پانچ سو ملین ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی۔سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی صحت کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے مملکت عالمی برادری کی ہرممکن مدد کرے گی۔سعودی وزیر خا کہنا تھا کہ انسانی زندگی اور صحت کا تحفظ ضروری ہے اور اس کے لیے قربانی، تعاون اور مدد کی ضرورت ہے۔ آنے والی انسانی نسلوں کی ترقی، خوش حالی اور بقا کے لیے صحت مند معاشروں کا ہونا ضروری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کرونا کی وبا سے نمٹنے کیلیے پانچ ارب ڈالر کی خطیر رقم مختص کی تھی۔برطانیہ کی میزبانی میں ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں جمعرات کے روز کرونا وبا کی روک تھام اور اس کی ویکسین کی تیاری کے لیے اربوں ڈالر امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔