پاکستان کی وومن (خاتون)کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کرکٹ کو الوداع کہتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
بتادیں کہ ثنا میر نے 15 سال خواتین کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔سنیچر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ثنا میر اپنے 15 سالہ شاندار کرکٹ کیریئر کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔‘
Words fall short when I want to thank you all for the love,support & encouragement in the past 15 yrs. It has been an honor to serve Pak & don the green Jersey with absolute pride. It is time for me to move on. IA the service will continue in a different form. PakistanZindabad 💚 pic.twitter.com/wKqwQ4ZqWr
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) April 25, 2020
ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے آپ سب کی محبت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے تاہم میری خدمات کسی اور شکل میں جاری رہیں گی۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی جبکہ 2009 سے 2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔
اپنے ایک روزہ کرکٹ کیریئر کا آغاز دسمبر2005، کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا جبکہ آخری ایک روزہ میچ نومبر2019، لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا۔ 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1630 رنز بنائے جبکہ 106 ٹی ٹونٹی میچوں 89 وکٹیں اور 802 رنز بنائے۔
ثنا میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہے اور یوں وہ ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین خاتون اسپنر ہیں، وہ 100 وکٹیں لینے والی پاکستان کی پہلی اور دنیا کی پندرہویں خاتون کرکٹر ہیں۔
ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ثناء میر کا کہنا تھا کہ وہ تہہ دل سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکور ہیں جس نے انہیں 15 سال ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔