کوروناوائرس نے پوری دنیا کوجھجھورکررکھ دیاہے۔دنیاکے بیشترممالک میں کوروناپھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے اکثروبیشترممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اورکرفیولگاہے۔مملکت سعودی عرب بھی کوروناکی زدمیں ہے۔کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کے درمیان رمضان کا مبارک مہینہ بھی شروع ہوگیاہے۔سعودی عرب حکومت نے مملکت میں رمضان کے پیش نظرلاک ڈاؤن میں کچھ نرمی دینے کا فیصلہ کیاہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق،سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا کے سبب شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو درپیش قرنطینہ میں نرمی کے لیے بعض اقدامات کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں آج26 اپریل بروز اتوار سے مملکت کے تمام علاقوں میں جزوی طور پر کرفیو اٹھا لیا جائے گا۔ تاہم مکہ مکرمہ اور سابقہ طور پر الگ تھلگ کیے گئے علاقوں میں “مکمل” کرفیو رہے گا۔فیصلے کے تحت بیس رمضان تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق،سعودی خبر رساں ایجنسی (ایسی پی اے) نے بتایا ہے کہ کرفیو کے اوقات میں نرمی کے دوران صحت کے قواعد و ضوابط کے ساتھ بعض اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔ اس کا مقصد سعودی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کے لیے نرمی پیدا کرنا ہے۔ اتوار 3 رمضان 1441 ہجری مطابق 26 اپریل 2020 ء سے مملکت کے تمام علاقوں میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو کے اوقات میں نرمی رہے گی۔ یہ نرمی بدھ 20 رمضان 1441 ہجری مطابق 13 مئی 2020 ء تک برقرار رہے گی۔ اس دوران مکہ مکرمہ شہر اور اُن تمام علاقوں میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ رہے گا جن کو سابقہ فیصلوں اور بیانات میں الگ تھلگ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
خادم حرمین شریفین نے پورے سعودی عرب پر سے جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیاہے۔ مکہ مکرمہ میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا۔ جانکاری کے مطابق سعودی حکام نے ملک میں جاری کرفیو کو جزوی طور پر ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین نے حکم دیا ہے کہ سعودی عرب میں کرفیو کو جزوی طور پر ہٹا دیا جائے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شاہ کے حکم کا اطلاق مکہ پر نہیں ہوگا۔ مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔