اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ’بے پناہ فائدہ مند‘ ہے: پرنس فیصل

prince-faisal-bin-farhan

ریاض (آئی این ایس انڈیا) سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کو ’بے پناہ فوائد کا حامل‘ قرار دیا ہے۔ وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے اس کی بھی وضاحت کی کہ اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بحالی براہ راست اسرائیلی فلسطینی امن عمل کے ساتھ وابستہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی نیوز چینل سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ عرب ریاستوں کی اسرائیل کے ساتھ قربت کی ایک بڑی وجہ ایران اور اس کا خطے میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی خواہش ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سعودی ریاست گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو استوار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.