کینیڈا: نسل پرستی کیخلاف ریلی میں وزیراعظم ٹروڈو بھی شامل، دیکھئے ویڈیو

Justin-Trudeau

لندن،۶/جون (آئی این ایس انڈیا)کینیڈا میں نسل پرستی کیخلاف ریلی نکالی گئی جس میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اچانک انٹری دیدی، تین موقعوں پر گھٹنے ٹیک کر شرکاء کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نسل پرستی کیخلاف نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ریلی میں سیاہ ماسک اور سفید شرٹ پہنے ہوئے تھے۔جسٹن ٹروڈونے ریلی سے خطاب نہیں کیا، تاہم مظاہرے کے بعد شرکاء جب امریکی سفارتخانے کی جانب بڑھے لگے،تو وزیراعظم ٹروڈو واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ امریکا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی یاد میں ٹورنٹو سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔یہ مظاہرے ایسے موقع پر کیے گئے جب مشرقی کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *