کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کے بیچ پاکستان میں بڑاحادثہ ہوگیاہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) لاہور سے کراچی جارہے ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب ایک رہائشی علاقے میں گر کرتباہ ہوگیا۔ بتایاجارہاہے کہ کئی گھروں میں آگ لگ گئی۔ حادثہ سے صرف کراچی میں لینڈنگ سے پہلے ہوا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ کریش ہوگیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، طیارہ میں 99لوگ سوارتھے۔حادثہ میں ابھی کسی کے ہلاک ہونے کی خبرنہیں ہے۔
Pakistan International Airlines (PIA) flight from Lahore to Karachi crashes near Karachi Airport: Pakistan media pic.twitter.com/jyDTkoQ2nf
— ANI (@ANI) May 22, 2020
طیارہ گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی اور پورے علاقے میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا ہے، طیارہ گرنے کے مقام پر گھروں کو نقصان پہنچا اور گاڑیوں بھی تباہ ہوگئی۔پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کے طیارے پی کے 303 لاہور سے چلاتھا اور کراچی ہوائی اڈے پر اترنے ہی والا تھا کہ گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثہ ملیر میں ماڈرن کالونی کے قریب جناح گارڈن کے علاقے میں پیش آیا ہے۔