شمالی کوریا ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار

North-Korea

پیانگ یانگ (آئی این ایس انڈیا) شمالی کوریا نے کہا ہے وہ اس سال کورونا وبا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہیں کرے گا۔ اس فیصلے سے یہ توقعات دم توڑ گئی ہیں کہ اولمپکس کے موقع پر شاید شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد ملتی۔ تین سال پہلے دونوں ملکوں نے سرمائی اولمپکس مقابلوں میں مشترکہ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ اب تک شمالی کوریا ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ہونے والا پہلا ملک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.