مسجد نبوی میں زم زم فراہمی کا نیا منصوبہ تیار

zamzam
فائل فوٹو

مکہ مکرمہ (آئی این ایس انڈیا) زمزم کا پانی زمین کے سب سے عظیم مشروبوں میں سے ایک اور مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ برکت والا پانی سمجھا جاتا ہے۔مسجد نبویﷺ کے صحن کے جنوب مغربی کونے میں واقع زمزم فراہمی کا نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کا رقبہ تقریبا 330 میٹر ہے اور اس میں سٹین لیس سٹیل کے تین ٹینک نصب ہیں، جن کی کل گنجائش 290 میٹر، 2 پریشر ٹینک، 3 واٹر فیڈنگ پمپ، 2 سٹین لیس سٹیل فلٹر، دو سٹرلائزر، دو 350 طول پائپ لانیں نصب ہیں۔محکمہ فراہمی آب نے مسجد نبویﷺ میں زمزم کے حصول کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی متعارف کرایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *