نتین یاہو کو اسرائیل کی نئی حکومت بنانے کی دعوت

مقبوضہ بیت المقدس (آئی این ایس انڈیا) اسرائیلی صدر نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دے دی ہے۔ تاہم منگل کو ایک بیان میں صدر روون رِیولِن نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس وقت متوقع امیدواروں میں سے کوئی بھی اس پوزیشن میں ہے کہ پارلیمان کے اعتماد حاصل کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کئی لوگوں کی رائے ہے کہ ایک ایسے امیدوار کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دینی چاہییے جسے کرمنل کیسز کا سامنا ہو۔ تاہم انہوں نے کہا کہ قانون میں اس کی گنجائش موجود ہے۔ صدر کے مطابق اسرائیل کی 120 رکنی پارلیمان میں 52 ارکان نے بینجمن نیتن یاہوکی حمایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.