غزہ (آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا کی وجہ سے مساجد میں نماز کی ادائیگی پر عائد کی جانے والی پابندی بہ تدریج ختم کی جا رہی ہے۔ عید کی نماز کے بعد جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ اب غزہ کی تمام مساجد میں با جماعت نمازوں کی کی ادائی کی اجازت دے دی ہے۔طلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں حکومت نے کرونا کی وبا کے خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے ساتھ 11 شوال 3 جون 2020سے تمام مساجد میں پنج گانہ با جماعت نماز کی ادائی کی اجازت دے دی ہے۔غزہ کی پٹی میں وزارت اوقاف کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالھادی ا?لاغا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں مساجد کو با جماعت نمازوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے وضوکر کے جائے نماز ساتھ لائیں اور مساجد میں ایک صف کے فاصلے سے کھڑے ہوں۔مساجد کو اذان سے 10 منٹ قبل کھولا جائے گا۔ فرض نمازوں کی با جماعت ادائی کے لیے 10 منٹ مقرر کیے گئے ہیں جب کہ فجر کی نماز کے لیے 20 منٹ کا وقت رکھا گیا ہے۔