140 سے زائد سائنس دانوں نے فیس بک کے چیئرمین کو لکھا مکتوب

Mark-Zuckerberg

سان فرانسسکو،۷/جون (آئی این ایس انڈیا): 140 سے زیادہ سائنس دانوں نے فیس بک کے چیئرمین مارک زکربرگ سے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کو فیس بک پر قابو میں رکھیں۔ انہوں نے زکربرگ سے کہا ہے کہ وہ فیس بک پر ٹرمپ کے تشدد کو فروغ دینے والے پوسٹوں کو ۔ یہ وہ سائنس دان ہیں جن کو مارک زکربرگ کی کمپنی فنڈ دیتی ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سائنس دانوں نے زکربرگ کو جو خط لکھا ہے، ان میں ہارورڈ اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور نوبل انعام یافتہ سائنسداں بھی شامل ہیں۔سائنسدانوں نے خط میں لکھا کہ ہمیں یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے کہ آپ نے صدر ٹرمپ کے تئیں اپنی پالیسیوں پر عمل نہیں کیا۔ ٹرمپ کے تشدد بڑھانے والی پوسٹ جب لوٹنگ(لوٹ مار) شروع ہوتی ہے تو شوٹنگ(قتل) بھی شروع ہوتی ہے‘کیخلاف مؤثر اقدام نہیں کیا۔ خیال رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت کے بعدپورے امریکہ میں ملک گیر سطح پر پر تشددہورہے ہیں۔ اسی تناظر میں ٹرمپ نے یہ پوسٹ کیا تھا۔ ٹرمپ کے پوسٹ کو چھپاتے ہوئے ٹویٹر نے اس پر نوٹس لیا تھا۔ ٹویٹر نے اس پر کہا تھا کہ ہم تشدد کو فروغ نہیں دیتے۔فیس بک کئی موجودہ اور سابق ملازمین کمپنی سے ناراض ہیں۔ انہوں نے فیس بک سے کوئی اقدام نہ اٹھانے پر تنقید کی ہے۔ ملازمین کی ناراضی کو محسوس کرتے ہوئے، زکربرگ نے کہا کہ فیس بک امریکہ اور پوری دنیا میں نسلی تشدد پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوگا، اس پر کام شروع ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک چیئرمین نے بی جے پی لیڈر کپل مشرا کے فروری میں دہلی کے موج پور علاقہ میں پولیس کی موجودگی میں دیئے گئے بیان کو تشدد انگیزی سے تعبیر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.