کورونا کی وبا کے دوران لاکھوں کم عمر بچوں کی شادیاں

child
علامتی تصویر

نیویارک (آئی این ایس انڈیا) اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران معمول سے تقریباً دس لاکھ زیادہ بچوں کی کم عمری میں شادیاں کر دی گئیں۔ اس کے سبب برسوں سے جاری نابالغ بچوں کی شادیوں کے رجحان کے خلاف جدوجہد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے لگنے والی مہلک بیماری کووڈ انیس کی وبا نے دنیا بھر میں خاص طور سے لڑکیوں کی زندگی پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ کورونا کی وبا کے سبب خاندانوں پر پڑنے والے اقتصادی بوجھ اور بے روزگاری کی وجہ سے بھی زیادہ تر متاثرہ خاندان لڑکیوں کی کم عمری میں شادیوں پر مجبور ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.