وزیر اعظم عمران خان کی کیرالہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش

imran-khan

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر انڈین ریاست کیرالہ میں آنے والے سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امداد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی جانب سے سیلاب کے متاثرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کے امداد کی پیشکش کرتے ہیں۔’

واضح رہے کہ کیرالہ میں آنے والے سیلاب ریاست میں اس صدی کے سب سے تباہ کن سیلاب ہیں جس میں اب تک 400 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دس لاکھ سے زیادہ لوگ عارضی کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *