
اسلام آباد:پاکستان کے مشرقی ریاست پنجاب میں کراچی سے راولپنڈی جارہی ٹرین میں آگ لگنے سے کم سے کم 73لوگوں کی موت ہوگئی اوردیگرمسافرزخمی ہوگئے۔بتایاجارہاہے کہ کچھ مسافر گیس سلنڈر لے جارہے تھے جن میں بلاسٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق، تیزگام ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی تبھی یہ حادثہ ہوا۔ریاست پنجاب میں لاہورسے 400کلومیٹر دور لیاقت پور میں ٹرین کے تین ڈبے میں آگ لگنے سے پوری طرح جل گئے۔ڈبے میں 200سے زیادہ مسافرسوارتھے۔واقعے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا ہے۔ ڈان کی خبر کے مطابق وزیر ریل راشد کے مطابق ٹرین میں آگ ایک سلینڈر میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے لگی۔۔ واقعے کے دوران زیادہ تر مسافر سو رہے تھے،کچھ مسافر ناشتہ کی تیاری کررہے تھے۔ وزیر ریل راشد کے مطابق فی الحال اس روٹ کی بھی ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیاگیا ہے۔ اس ٹریک کو دو گھنٹے کے اندر چالو کر دیا جائے گا۔
Pakistan: Death toll rises to 16, in incident where fire broke out in Karachi-Rawalpindi Tezgam express train in Liaqatpur near Rahim Yar Khan today. pic.twitter.com/wDmxPfN6gh
— ANI (@ANI) October 31, 2019
تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں 73 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔ڈی سی رحیم یار خان کے مطابق آگ سلینڈر پھٹنے کے باعث لگی، 40 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے احمد پور شرقیہ، بہاولپور اسپتال منتقل کیا گیا۔ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پور کے مطابق شدید زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈی سی رحیم یار خان کے مطابق تیز گام ایکسپریس کی بوگیوں میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے۔