یمن کیلئے امدادی رقوم کا ہدف حاصل نہ ہو سکا: اقوام متحدہ

un

نیویارک (آئی این ایس انڈیا)جنگ اور کورونا وائرس سے شدید متاثرہ عرب ملک یمن میں امدادی کاموں کے لیے درکار رقوم کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔ اس مقصد کے لیے منعقد ہونے والی ڈونر کانفرنس کے بعد یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ اس کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب نے کی جس نے گزشتہ چھ برس سے اپنے دیگر اتحادیوں کے ساتھ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ نے یمن میں امدادی کاموں کے لیے 2.41بلین ڈالرز کی درخواست کی تھی تاہم ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی میٹنگ میں 1.35 بلین ڈالرز کی فراہمی کے وعدے کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *