امریکہ میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد50ہزارسے تجاوز

covid-19-in-america

کوروناوائرس نے پوری دنیاکوہلاکررکھ دیاہے۔دنیابھرمیں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے۔کورونانے امریکہ کوبھی جھنجھورکررکھ دیاہے۔جان لیوا کوروناوائرس امریکہ میں تیزی سے اپناپیرپھیلاتاجارہاہے،یہی وجہ ہے کہ امریکہ میں کوروناکے معاملے مسلسل بڑھتاہی جارہاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، امریکہ میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد50ہزارسے اوپرپہنچ گئی ہے۔امریکہ میں کوروناسے اب تک 50ہزار243لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔وہیں امریکہ میں کورونامریضوں کی تعداد8لاکھ 86ہزار709ہوگئی ہے۔بتادیں کہ دنیاکی زیادہ ترممالک اس وقت کوروناوائرس کی زد میں ہے لیکن امریکہ سب سے زیادہ متاثرہے۔پوری دنیامیں سب سے زیادہ کوروناکے معاملے امریکہ میں سامنے آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *