نیویارک (آئی این ایس انڈیا) ہیکرز نے 106 ممالک کے 533 ملین سے زیادہ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی ہیڈسن راک کے مطابق اب یہ ڈیٹا ایلن گال جیسے انٹرنیٹ ہیکر فورم پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہ کمپنی سائبر جرائم سے متعلق اعداد و شمار جمع کرتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیکر نجی معلومات کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ فیس بک انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس مسئلے کو سن دو ہزار انیس میں حل کر لیا گیا تھا۔