سعودی عرب میں کرفیو میں نرمی

makkah

پوری دنیامیں کوروناوائرس کا قہربرپاہے۔کوروناوائرس پھیلنے کوروکنے کیلئے دنیاکے ممالک میں لاک ڈاؤن اورکرفیونافذہے۔سعودی عرب میں بھی لاک ڈاؤن اورکرفیونافذہے۔اب سعودی عرب نے کرفیومیں کچھ نرمی کرنے جارہاہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث عائد ہونے والی پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور نے اعلان کیا کہ کرونا کے باعث عائد پابندیوں میں اب نرمی کی جائے گی، اس ضمن میں نماز جمعہ اور باجماعت نماز کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کردیا گیا۔سعودی وزیر برائے اسلامی اموت کے مطابق جمعہ کی نماز اورخطبے کا دورانیہ15منٹ کا ہوگا،مساجداذان سے15 منٹ پہلےکھولی جائیں گی،نمازکے10 منٹ بعد تمام مساجدبندکردی جائیں گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق،وزیر برائے اسلامی اموت کا کہنا تھا کہ اذان اوراقامات کےمابین 10 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا، نماز کے اوقات میں مسجد کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رہیں گے اور صفوں میں نمازیوں کے درمیان کم ازکم 2 میٹر کا فاصلہ رکھاجائے گا، اس دوران تمام شہریوں کو باجماعت نماز ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.