کوروناوائرس سے متاثربرطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کواسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کوروناکے خلاف بذات خود لڑائی جیت لی ہے۔ایک ہفتہ تک اسپتال میں چلے علاج کے بعدانہوں نے کوروناکوہرادیاہے۔انہیں تین دن تک آئی سی یومیں بھی رکھناپڑاتھا۔اتوارکوبورس جانسن کواسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔حالانکہ ابھی وہ آفس جوائن نہیں کریں گے۔بورس جانسن نے نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس)کے ڈاکٹروں اورہیلتھ کے اہلکاروں کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ میں سب کا شکرگزارہوں۔