پاکستان میں کورونامریضوں کی تعداد27ہزارکے پار

coronavirus

کوروناوائرس نے پوری دنیاکواپنی زد میں لے لیاہے۔پوری دنیامیں کوروناوائرس کے معاملے اضافہ دیکھنے کومل رہاہے۔دنیاکے کئی ممالک ڈاؤن ہے مگراس کے باوجود کورونامریضوں کی تعدادبڑھتی ہی جارہی ہے۔پاکستان میں کوروناکاقہرجاری ہے۔پاکستانی میڈیاپورٹس کے مطابق،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے 24 افراد کی موت ہوئی ہے، جس کے بعد اموات کی تعداد 618 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں 27ہزار474 افراد کوروناسے متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 19 ہزار 100 ہے۔پاکستانی میڈیارپورٹس کے مطابق، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,637 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 7ہزار756 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *