
کوروناوائرس نے پوری دنیا کواپنی زدمیں لے لیاہے۔دنیاکے بیشترممالک میں کوروناکے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔لاک ڈاؤن کے باوجودمیں امریکہ میں کوروناوائرس کاقہرجاری ہے۔کوروناوائرس وائرس وبا کی وجہ سے امریکہ میں ہوئیں اموات کے اعداد و شمار 75 ہزار سے تجاوز کر گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں امریکہ میں ڈھائی ہزار لوگوں نے اپنی جان گنوا دی۔ یہاں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور روزانہ نئے کیس، اموات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق، جمعرات کو امریکہ میں 2ہزار448 افراد ہلاک ہوئے، جس کے ساتھ امریکہ میں موت کی کل اعداد 75ہزار 543 تک پہنچ گئی ہے۔امریکہ میں اب کوروناوائرس کے کل کیس کی تعداد 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
بتادیں کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 40 لاکھ ہونے کو ہے، اس میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہی ہوا ہے۔پھر چاہے وہ کل کیس کی تعداد میں ہو یا اس وبا سے ہونے والی موت کے اعداد و شمار۔تاہم، گزشتہ چند دنوں میں امریکہ نے دوبارہ لاک ڈاؤن کھولنے کی طرف قدم بڑھائے ہیں۔
امریکہ کے بعد اگر کورونامعاملے کی بات کریں تو اسپین، اٹلی اور برطانیہ ایسے ملک ہیں جہاں پر دو لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں۔وہیں روس میں بھی گزشتہ دس دنوں میں کوروناوائرس کے معاملے میں زبردست اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔بہرکیف اس وقت امریکہ سب سے زیادہ کوروناسے متاثرہے۔