کورونا وائرس: نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

auckland

ویلنٹن (آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آکلینڈ میں 7 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آ رڈرن نے کیا۔رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں دوسری سطح کی پابندیاں نافذ رہیں گی جس کے تحت عوامی اجتماعات محدود کر دیے جائیں گے اور تین دن تک شہریوں کو سوائے ضروری کام کے گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں 14 افراد میں نئے وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار بہت کم ہے تاہم اب تک کورونا وائرس سے 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 376 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 11 کروڑ 43 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 25 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔امریکہ اس وقت کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 5 لاکھ 24 ہزار سے زائد اموات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.