پوری دنیامیں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے۔امریکہ میں بھی کوروناوائرس کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ایک میڈیارپورٹ کے مطابق،امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، یہ جانکاری جان ہاپکنز یونیورسٹی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ امریکہ متاثرین کے ایک لاکھ کے اعداد و شمار کو پار کرنے والا پہلا ملک ہے۔اس سے قبل جمعرات کو امریکہ میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ اٹلی اور چین سے بھی زیادہ ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں: ملک میں ’کوروناوائرس‘ مریضوں کی تعداد7سوسے تجاوز،جانئے اموات کی تعداد
کورونا وائرس اٹلی اور سپین میں تو قہر برپانے کے بعد اب امریکہ میں قہربرپاکررہاہے۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کی زد میں آکر 345 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ یہاں 18ہزارنئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس لحاظ سے امریکہ میں ہر منٹ میں تقریبا 13 کورونا کے نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔