نیویارک (آئی این ایس انڈیا):برازیل کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا اور اس عالمی وبا کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے تیسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ برازیل میں اب تک قریب چھ لاکھ پندرہ ہزار افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ اس وائرس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں چونتیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے اب برازیل سے آگے فقط امریکا اور برطانیہ ہیں۔ اٹلی اس فہرست میں اب چوتھے نمبر پر ہے جہاں کووِڈ انیس کی وجہ سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں تینتیس ہزار چھ سو نواسی ہیں۔خیال رہے کہ اس سلسلے میں بھارت ’وکاس‘ اور ’آتم نربھرتا‘ کا اظہار کرتے ہوئے آٹھویں سے ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔