واشنگٹن(آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کو محتاط رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے، یہ انتباہ انہوں نے اس وقت جاری کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ شام میں فضائی حملوں سے ایران کو کیا پیغام بھیجنا چاہتے ہیں۔جنوبی ریاست ٹیکساس میں سفرکے دوران بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ آپ استثنیٰ حاصل نہیں کرسکتے، محتاط رہیں۔ان کا بیان مشرقی شام میں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندگروہوں کی املاک پر امریکی فوج کے فضائی حملوں کے ایک روز بعدسامنے آیا ہے۔پنٹاگون نے کہا کہ یہ فضائی حملے عراق میں امریکی اوراتحادکے اہلکاروں کیخلاف حالیہ حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔